یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے یورپی پارلیمنٹ سے ویڈیو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین کے شہر خارکیف پر روسی حملے ریاستی دہشت گردی ہیں۔
انھوں نے کہا کہ آج یوکرین کےدارالحکومت کا دفاع ریاست کی اہم ترجیح ہے۔ یورپ کے بغیر یوکرین تنہا ہو جائے گا۔
صدر زیلنسکی نے مزید کہا کہ یوکرین نے اپنی طاقت ثابت کردی، اب یورپ ثابت کرے کہ وہ ہمارے ساتھ ہے۔
دریں اثنا ترک اور روسی وزرائے دفاع کے درمیان فون پر رابطہ ہوا ہے۔
ترک وزارت دفاع کے مطابق ترک وزیر دفاع نے روسی ہم منصب سے یوکرین میں فوری جنگ بندی کی ضرورت پر بات کی۔
ترک وزیر دفاع نے کہا کہ ترکی علاقائی امن اور انسانی امداد کی ترسیل کیلئے کوششیں جاری رکھے گا۔
Comments are closed.