عرب میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین نے روس کے خلاف عالمی عدالت انصاف سے رجوع کرلیا ہے۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دارالحکومت کیف سے جاری بیان میں یوکرینی صدر زیلنسکی نے کہا کہ روس کے خلاف عالمی عدالت انصاف سے رجوع کرلیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ روس کو یوکرین کے خلاف جارحیت کا ذمہ دار قرار دیا جائے۔
یوکرینی صدر نے مزید کہا کہ چاہتے ہیں کہ فوری طور پر روس کو جنگی کارروائی روکنے کا پابند کیا جائے۔
اُن کا کہنا تھا کہ اگلے ہفتے سے عالمی عدالت انصاف میں روس کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔
Comments are closed.