بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

یوکرین میں 80 غیر ملکی جنگجو ہلاک کر دیے: روس کا دعویٰ

روس کی جانب سے جنوب مشرقی یوکرین پر حملے میں 80 غیر ملکی جنگجو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

روسی میڈیا کے مطابق جنوب مشرقی یوکرین پر بمباری سے 470 یوکرینی فوجی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

روسی میڈیا نے یوکرین میں اب بھی 3 ہزار غیر ملکی جنگجو موجود ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری کردہ بیان میں وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ شدید بمباری کی وجہ سے 25 یتیم خانے اور پناہ گاہوں کو نقصان پہنچا ہے۔

دوسری جانب یوکرین کی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ فروری میں روس کے حملے کے بعد سے اب تک ملک میں موجود 2 ہزار 129 تعلیمی اداروں پر بمباری ہوئی ہے۔

یوکرینی وزارتِ دفاع نے یہ بھی کہا ہے کہ بمباری کے نتیجے میں 216 تعلیمی ادارے مکمل طور پر تباہ ہو گئے جبکہ شدید بمباری کی وجہ سے 25 یتیم خانے اور پناہ گاہوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.