یوکرین میں پھنسے ہوئے پاکستانی 8 مختلف کراسنگز کے ذریعے پولینڈ میں داخل ہوسکتے ہیں۔
پولینڈ میں پاکستانی سفیر محمد فاروق ملک کی قیادت میں پاکستانی سفارت خانہ اور پولینڈ میں موجود پاکستانی کمیونٹی ان کی آمد کے حوالے سے متحرک ہے۔
پولینڈ میں پاکستانی سفیر محمد فاروق ملک کے مطابق ویسے تو یوکرین سے پولینڈ میں داخل ہونے والے پاکستانی 15 دن رک سکتے ہیں۔ کیونکہ پاکستانی سفارتخانے نے حکومت پاکستان کی جانب سے یہ ضمانت دی ہے کہ یہ تمام پاکستانی شہری پولینڈ چھوڑ دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ لیکن جیسے ہی 200 سے 250 شہری اکٹھے ہوجائیں گے تو انہیں خصوصی پرواز کے ذریعے پاکستان بھجوادیا جائے گا۔
پاکستانی سفیر کا یہ بھی کہنا تھا کہ لیکن اگر وہ یہاں رکنے کا فیصلہ کرتے ہیں تو پھر اپنی ذمہ داری انہیں خود اٹھانا ہوگی۔
Comments are closed.