پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی خصوصی پرواز پولینڈ سے پاکستانی طالب علموں کو لے کر اسلام آباد پہنچ گئی۔
رپورٹس کے مطابق خصوصی پرواز میں یوکرین سے آنے والے طلبا اور دیگر پاکستانی سوار تھے۔
پی آئی اے کا بوئنگ 777 طیارہ یوکرین میں پھنسے پاکستانیوں کو لینے کے لیے لاہور سے صبح 7 بج کر 23 منٹ پر پولینڈ کے دارالحکومت وارسا روانہ ہوا تھا۔
پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ طیارہ وزارتِ خارجہ کی ایماء پر پولینڈ روانہ کیا گیا۔
انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ یوکرین میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو لانے کے لیے حکومتِ پاکستان کی ہدایات پر مزید پروازیں بھی آپریٹ کی جائیں گی۔
Comments are closed.