بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

یوکرین میں ممکنہ کیمیائی حملے، عالمی ادارہ صحت کی ہنگامی منصوبہ بندی

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ یوکرین میں ممکنہ کیمیائی حملوں سے انسانی جانوں اور دیگر طرح کے نقصانات سے ملک کو محفوظ رکھنے کے لیے ہنگامی منصوبے بنا رہے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کے یورپ کے ڈائریکٹر ہینس کلوگ کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں جنگی صورتحال مزید خراب نہ ہونے کی یقین دہانی نہیں کرائی جا سکتی۔

جس کے باعث عالمی ادارہ صحت ہر طرح کے حالات کے لیے ہنگامی منصوبے تیار کررہا ہے۔

اس سلسلے میں ہنگامی منصوبوں میں یوکرینی لوگوں کی ہلاکتوں، ان کے علاج اور کیمیائی حملوں کی صورتحال سے کس طرح نبرد آزما ہونا ہے، اس کی تیاری شامل ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.