بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

یوکرین میں فوجی آپریشن کا پہلا مرحلہ زیادہ ترمکمل ہوگیا، روس

روسی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ روس کا یوکرین میں فوجی آپریشن کا پہلا مرحلہ زیادہ ترمکمل ہوگیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق روسی وزارت دفاع نے کہا کہ روس اب یوکرین کے ڈونباس ریجن کی مکمل آزادی پر توجہ مرکوز کرے گا۔

یوکرین کے شہر ماریو پول کے تھیٹر پر روسی بمباری میں 300 افراد کی ہلاکت کا خدشہ سامنے آیا ہے۔

وزارت دفاع نے مزید کہا کہ یوکرین کے ان شہروں پر حملے کا منصوبہ مسترد نہیں کیا، جن کی ناکہ بندی کی، روس یوکرین پر فضائی حدود بند کرنے کی کسی بھی کوشش پر فوری ردعمل دے گا۔

روسی وزارت دفاع کے مطابق یوکرین میں اہداف مکمل ہونے تک آپریشن جاری رہے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.