روس کے حملوں کے بعد یوکرین میں پھنسا پہلا پاکستانی طالب علم استنبول کے راستے وطن واپس پہنچ گیا۔
کراچی کے علاقے گارڈن کا رہائشی جنیدحسین الہی 4 ماہ قبل میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے یوکرین گیا تھا۔
وطن واپس پہنچنے والے جنید حسن نے کہا کہ یوکرین میں اب بھی بہت سےطالب علم بےیارو مددگار موجود ہیں، سینیٹرخدا بخش بابر کی مہربانی سے میں واپس وطن واپس پہنچا۔
انہوں نے کہا کہ خدا بخش بابر نے میرے لیے ٹکٹ کا بندوبست کیا، یوکرین میں پاکستان سفارتخانےکا کردارصفر ہے۔
جنید حسن نے کہا کہ سفارتخانے نے کہا کہ صرف 3 دن کی رہائش دیں گے، اس کے بعد کچھ نہیں۔
دوسری جانب یوکرین سے 1400 پاکستانی مغرب کے راستے پولینڈ میں داخل ہوگئے ہیں۔
پولینڈ میں داخل ہونے والوں میں سے 450 پاکستانیوں نے سفارت خانے میں رجسٹریشن کرائی تھی، انہیں خصوصی طیارے سے پاکستان لایا جائے گا جبکہ باقی پاکستانیوں نے پاکستانی سفارت خانے میں کوئی رجسٹریشن نہیں کرائی تھی۔
Comments are closed.