یوکرین کی مغربی سرحد سے پاکستانی طلبہ کے پولینڈ میں داخلے کا سلسلہ جاری ہے۔
راواروسکا سے آنے والی اطلاعات کے مطابق پولینڈ نے مشرقی سرحد سے پاکستانی طلبہ کو پولینڈ میں داخل ہونے کی اجازت دے دی ہے۔
پولینڈ کی ہر سرحدی کراسنگ پر 35 سے 50 پاکستانی طلبہ موجود ہیں، جنہیں 15 دن کی ضمانت پر پولینڈ میں داخلے کی اجازت دی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق پولینڈ میں داخلے کے دوران سفری دستاویزات چیک کی جارہی ہیں اور جن پاکستانی کی دستاویز مکمل نہیں انہیں اجازت نہیں دی جارہی۔
یوکرین کی مغربی سرحد ی علاقے میں 500 کے قریب پاکستانی طلبہ پہنچے ہیں، پاکستانی سفارت خانے نے تمام طلبہ کو ضمانت دی ہے کہ وہ پولینڈ جائیں گے۔
رپورٹ کے مطابق یوکرین پولش بارڈر پر کراسنگ کے لیے طلبہ کو 5 سے 6 گھنٹے لگتے ہیں۔
پاکستانی کمیونٹی نیٹ ورک نے پولینڈ میں طلبہ کیلئے رہائش کا انتظام کیا ہے، پاکستانی مشن وارسا نے ایک بس پولش بارڈر پر روانہ کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستانی سفیر ملک فاروق پاکستانی طلبہ کو پولینڈ کی سرحد پر خوش آمدید کہیں گے۔
Comments are closed.