ہفتہ 8؍صفر المظفر 1445ھ26؍اگست 2023ء

یوکرین: دورانِ پرواز دو تربیتی طیاروں میں تصادم، 3 پائلٹ ہلاک

یوکرین کے دو تربیتی طیارے پرواز کے دوران آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں تین پائلٹ ہلاک ہوگئے۔

یوکرین کی فضائیہ نے اپنے بیان میں کہا کہ دو ایل-39 تربیتی طیاروں کے درمیان سینٹرل یوکرین میں پرواز کے دوران تصادم ہوگیا۔

یہ واقعہ زائیتومیر علاقے میں پیش آیا جو دارالحکومت کیف کے مغرب میں واقع ہے۔

خیال رہے کہ امریکا سمیت مغربی ممالک یوکرین کو ایف 16 لڑاکا طیارے دینے کا اعلان کرچکے ہیں جس کیلئے یوکرینی پائلٹس کی ٹریننگ جاری ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.