یوکرین کے شہر دنیپرو میں روسی میزائل حملے سے ہلاکتوں کی تعداد 35 ہوگئی.
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حملے میں 75 افراد زخمی ہوئے جبکہ 35 افراد اب بھی عمارت کے ملبے تلے دبے ہیں۔
بتایا جاتا ہے کہ روسی حملے کے بعد سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن 40 گھنٹوں سے جاری ہے۔
یوکرینی شہر دنیپرو میں ہفتے کو روسی میزائل حملے میں رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ میزائل حملے سے عمارت کا ایک حصہ تباہ ہوا تھا۔
Comments are closed.