روسی شاعروں کو یوکرین جنگ کے خلاف اشعار پڑھنے پر طویل عمر قید کی سزا سنادی گئی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق روس کے دارالحکومت ماسکو کی ایک عدالت نے دو روسی مردوں کو گزشتہ سال یوکرین میں جنگ کے خلاف اشعار پڑھنے کے جرم میں سزا سنائی.
رپورٹس کے مطابق 33 سالہ آرتیوم کمارڈین کو سات سال اور 23 سالہ یگور شتوبا کو ساڑھے 5 سال قید کی سزا سنائی گئی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق دونوں افراد کو قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے اور نفرت کو ہوا دینے کے جرم میں سزا سنائی گئی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق روس میں یوکرین جنگ سے اختلاف رائے کے خلاف کریک ڈاؤن بھی جاری ہے۔
Comments are closed.