بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکا شینکو نے کہا ہے کہ یوکرین تنازع کو مزید پھیلنے سے روکنے اور تنازعات کے حل کےلیے ابھی بات چیت شروع کرنے کی ضرورت ہے۔
قوم سے خطاب کرتے ہوئے بیلاروس کے صدر کا کہنا تھا کہ آئیے بغیر پیشگی شرط کے یوکرین میں جنگ بندی کا اعلان کریں۔
انہوں نے مغرب پر الزام لگایا کہ وہ بیلاروس میں گھس کر اسے تباہ کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ روسی جوہری ہتھیاروں کی بیلاروس واپسی بلیک میلنگ نہیں بلکہ بیلاروس کے تحفظ کا موقع ہے۔
Comments are closed.