یوکرین کی اسلحہ ساز فیکٹری کا کہنا ہے کہ وہ پولینڈ کے ساتھ مل کر سوویت یونین زمانے کے ٹینکوں کی گولیاں تیار کرے گا۔
یوکرو بورونپوم نے کہا کہ پولینڈ دوسرا نیٹو رکن ہوگا جو یوکرین کو اسلحہ تیار کرنے میں مدد دے گا۔
کمپنی کا کہنا تھا کہ معاہدے کے تحت ٹینکوں میں نصب 125 ملی میٹر کی بندوقوں کیلئے بڑی تعداد میں گولیاں تیار کی جائیں گی۔
یہ معاہدہ صدر وولدومیر زیلنسکی کی بدھ کو پولینڈ میں موجودگی کے دوران طے ہوا۔
یوکرین ٹیکنالوجی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے ماہرین پولینڈ کے شہروں میں بھیجے گا۔
Comments are closed.