یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ یوکرین امن کا خواہاں ہے، ہم گھبرانے والے نہیں ہیں۔
میونخ سیکیورٹی کانفرنس میں یوکرینی صدر نے کہا کہ روس سے کسی بھی پلیٹ فارم پر بات چیت کے لیے تیار ہیں، نہیں معلوم روسی صدر کیا چاہتے ہیں، اس لیے ان سے ملنے کی تجویز پیش کی۔
انہوں نے کہا کہ مشرقی یوکرین اور روس میں اشتعال انگیز واقعات مذموم جھوٹ ہیں، عالمی سلامتی کے خدوخال نازک ہوچکے ہیں انہیں اپ ڈیٹ ہونے کی ضرورت ہے۔
یوکرین کے صدر نے مزید کہا کہ ہم اپنے ساتھیوں کے ساتھ یا ان کے بغیر اپنی سرزمین کا دفاع کریں گے، یوکرین کی نیٹو رکنیت کے معاملے پر نیٹو ارکان کی ایماندارانہ رائے ہونی چاہیے۔
Comments are closed.