یوکرینی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ان کا امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے فون پر رابطہ ہوا ہے۔
دارالحکومت کیف سے موصولہ اطلاعات کے مطابق یوکرینی وزیر خارجہ نے کہا کہ کچھ یورپی ممالک روس پر پابندی لگانے میں ہچکچاہٹ کا شکار ہیں۔
یوکرینی وزیرخارجہ نے امریکی وزیر خارجہ سے کہا کہ ہچکچاہٹ کے شکار یورپی ممالک پر امریکا اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے۔
انھوں نے کہا کہ انٹونی بلنکن سے مزید دفاعی ہتھیاروں کی فراہمی پر بھی بات ہوئی ہے۔
دریں اثنا یوکرین نے سوسائٹی فار ورلڈ وائیڈ انٹر بینک فنانشل ٹیلی کمیونیکیشن سے روس پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔
ادھر یوکرینی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرینی فوج نے روس کو بھاری نقصان پہنچایا ہے۔
یوکرینی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ انکی فوج نے روس کے 80 ٹینک،17 ہیلی کاپٹرز اور 516 بکتر بند تباہ کئے ہیں۔
Comments are closed.