
یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے جنگی جہاز اڑانے والے پائلٹ کو ملک کا ہیرو قرار دے دیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق میجر رینک کے ملٹری پائلٹ نے12 اکتوبر کی رات کو ایک ڈرون کو نشانہ بنایا جس کا ملبہ جنگی طیارے کی ونڈ اسکرین کو توڑتا ہوا یوکرینی پائلٹ کے چہرے اور گردن پر لگا جس سے وہ زخمی ہوگیا۔
حادثے کے باعث طیارہ گرنے لگا تو یوکرینی پائلٹ نے اس سے ایجیکٹ کیا اور اپنی سیلفی لی جسے اس نے انسٹاگرام پر پوسٹ کی۔
رپورٹس کے مطابق یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے پائلٹ کو تصویر سامنے آنے کے بعد ہیرو کا خطاب دیتے ہوئے اس کے لیے ایوارڈ کا اعلان کیا ہے۔
یوکرین کے صدر نے کہا ہے کہ یہ اعزاز یوکرین کی ریاستی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ اور یوکرین کے عوام کی خدمت کے لیے ذاتی جرات اور بہادری دکھانے پر دیا گیا ہے۔
Comments are closed.