یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے دارالحکومت کیف میں قائم ایک ملٹری اسپتال کا دورہ کیا اور روسی حملوں کے جواب میں زخمی ہونے والے فوجیوں سے ملاقات کی۔
صدر زیلنسکی نے جنگ میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کو تمغہ اعزاز بھی دینے کا اعلان کیا اور انہیں ’یوکرین کے ہیرو‘ قرار دیا۔
ایک رپورٹ کے مطابق سینئر لیفٹیننٹ ہتسول وولوڈیمیر اولیسکسندروچ ان فوجیوں میں سے ایک ہیں جنہیں یہ اعزاز اور تمغہ دیا گیا۔
سینئر لیفٹیننٹ کو روسی فوجی ساز و سامان کے 25 یونٹوں کو تباہ کرنے اور تقریباً 300 حملہ آور فوجیوں کو ہلاک کرنے پر یہ تمغہ دیا گیا۔
یوکرین کی وزارت دفاع نے زیلنسکی کے اسپتال کے دورے کی تصاویر پوسٹ کیں جس میں وہ سیلفی لیتے نظر آ رہے ہیں۔
ٹوئٹ میں بتایا گیا کہ زیلنسکی نے زخمی فوجیوں کی ہمت و بہادری کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ مجھے یقین ہے کہ آپ کی کاوشوں کا بہترین تحفہ ہماری مشترکہ فتح ہو گی۔
Comments are closed.