پیر 14؍رجب المرجب 1444ھ6؍فروری 2023ء

یوکرینی صدر کا ترکیہ میں زلزلے سے اموات پر اظہارِ افسوس

یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی نے ترکیہ میں زلزلے سے ہونے والی اموات پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرینی صدر نے کہا کہ یوکرین فرینڈلی ترک عوام کے قریب ہے۔

یوکرینی صدر ولودومیر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ زلزلے کے بعد ضروری امداد فراہم کرنے کو تیار ہیں۔

ترکیہ اور شام سمیت پورے خطے میں شدید نوعیت کا زلزلہ آیا ہے جس سے ترکیہ میں 76 اور شام میں 306 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات آئی ہیں جبکہ درجنوں افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

ترکیہ اور شام سمیت پورے خطے میں شدید نوعیت کا زلزلہ آیا ہے جس سے ترکیہ میں 76 اور شام میں 306 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات آئی ہیں جبکہ درجنوں افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق شدید نوعیت کے زلزلے کے جھٹکے قبرص، یونان، اردن، لبنان اور اسرائیل میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.