روس کی یوکرین کے خلاف جاری جنگ کے دوران جہاں مشرقی یورپی ریاست سے لوگ نقل مکانی پر مجبور ہیں وہیں یوکرین کے ایک سیاست دان کی خوبرو بیوی نے بھی اسی کوشش میں ملک سے مبینہ طور پر لاکھوں ڈالرز لے کر فرار ہونے کا منصوبہ بنایا جو ناکام ہوا اور اسے گرفتار کرلیا گیا۔
غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یوکرینی سیاستدان ایغور کوتفیتسکی کی اہلیہ اناستاسیا کوتفیتسکا کو یورپی یونین کے ملک ہنگری میں داخل ہوتے ہوئے سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں نے گرفتار کیا۔
ایغور کوتفیتسکی کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ وہ یوکرین میں یورینیئم کے بڑے ڈیلر اور ملک کے معروف سیاست دان بھی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرین سے ہنگری میں داخل ہوتے وقت کسٹمز حکام کو خاتون کے بیگ میں امریکی ڈالر ملے۔
ان کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ وہ 2 کروڑ 90 لاکھ امریکی ڈالر (تقریباً 5 ارب 27 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) کی رقم اپنے ساتھ لے جارہی تھیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ جب ان سے اس رقم کے بارے میں سوال کیا گیا تو وہ تسلی بخش جواب نہ دے سکیں جس کے بعد انہیں گرفتار کرلیا گیا۔
ادھر ان کے شوہر اور یوکرینی سیاست دان ایغور کوتفیتسکی نے کہا ہے کہ ان کی اہلیہ امید سے ہیں اور وہ بچے کی پیدائش کے لیے ہی یوکرین سے جارہی تھیں۔
ساتھ میں انہوں اتنی بڑی رقم ساتھ لے جانے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا تمام پیسہ اس وقت یوکرین کے بینکوں میں پڑا ہے۔
Comments are closed.