یوکرین کے جنوب مشرقی ریجن زپوری ززیا میں روسی فوج نے یوکرینی بارڈر پوسٹ پر میزائل حملہ کیا ہے۔
یوکرینی بارڈر گارڈ سروس کے مطابق جنوب مشرقی ریجن زپوری ززیا میں پوسٹ پر حملے میں متعدد گارڈز ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔
ادھر یوکرین کے شہر ریونہ کے میئر کا کہنا ہے کہ ریونہ کے ایئر پورٹ پر میزائل حملہ ہوا ہے، تاہم اس میزائل حملے میں زیادہ نقصان نہیں ہوا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز روس نے یوکرین پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد کے ہلاک و زخمی ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔
روسی فوج یوکرینی دارالحکومت کیف کے بہت قریب پہنچ گئی ہے، امریکی نیوز چینل سی این این نے دعویٰ کیا ہے کہ بیلاروس کے راستے یوکرین میں داخل ہونے والی روسی فوج یوکرینی دارالحکومت کیف سے 20 میل کے فاصلے پر ہے۔
روس کے حملے کے دوسرے روز یوکرین کے دارالحکومت کیف میں صبح 2 زور دار دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئیں۔
دوسری جانب امریکی حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ روس اتوار تک یوکرینی دارالحکومت پر مکمل قبضہ کر کے یوکرین کی موجودہ حکومت کا خاتمہ کر دے گا۔
Comments are closed.