hookup Monmouth Junction NJ american hookup lisa wade pdf arduino led hookups gina valentina melissa moore hookup hotshot

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

یوکرین،ارپن میں روسی افواج کی شیلنگ سے 3 شہری ہلاک

یوکرین کے دارالحکومت کیف کے قریب علاقہ ارپن میں روسی افواج کے حملوں اور شیلنگ سے 3 شہری ہلاک ہوگئے، جبکہ ایک پل بھی تباہ ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق روسی افواج کی پیش قدمی روکنے کیلئے یوکرین آرمی نے ارپن اور بوجا دریاؤں کے پل تباہ کر دیئے ہیں۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بڑی تعداد میں شہریوں کا ارپن کے علاقے سے انخلاء جاری ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ روسی حملے کے بعد سے اب تک یوکرین سے 10 لاکھ سے زیادہ پناہ گزین پولینڈ میں داخل ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ترک صدر رجب طیب اردوان کا روسی صدر پیوٹن سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، اس حوالے سے ترک صدارتی دفتر نے بتایا کہ ترک اور روسی صدور نے یوکرین کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

اس موقع پر ترک صدر نے جنگ بندی، انخلا کی محفوظ راہداریوں اور امن معاہدے کی اہمیت پر زور دیا۔

ترک صدارتی دفتر نے مزید بتایا کہ صدر اردوان کا کہنا تھا کہ یوکرین تنازع کے پُرامن حل میں ترکی اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے، یوکرین میں فوری جنگ بندی تشویشناک انسانی صورتحال کو کم کردے گی۔

دوسری جانب کریملن کا کہنا ہے کہ ترک صدر اردوان کا روسی صدر پیوٹن سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔

اس موقع پر صدر پیوٹن نے کہا کہ روس یوکرین اور غیرملکی ساتھیوں سے مذاکرات کے لیے تیار ہے، یوکرین میں فوجی آپریشن منصوبے اور شیڈول کے مطابق ہورہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یوکرین کی طرف سے لڑائی بند کرنے پر ہی یوکرین میں فوجی آپریشن رُکے گا۔

صدر پیوٹن کے مطابق روس، یوکرین کا مذاکراتی عمل ختم کرنے کی کوئی بھی کوشش ناکام ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے یوکرین کے مذاکرات کار مزید تعمیری نقطہ نظر اختیار کریں گے اور حقائق مدنظر رکھیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.