بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

یوٹیوب کا صارفین سے پریمیم ممبرشپ خریدنے کا تقاضا

دنیا بھر میں مشہور ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب کے حوالے سے کچھ صارفین کی شکایات سامنے آئی ہیں کہ ہائی ڈیفینیشن ویڈیوز ( 4k resolution) دیکھنے کے لئے پریمیم ممبرشپ خریدنے کا تقاضا کیا جارہا ہے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گوگل یوٹیوب کے ذریعے اپنے منافع کو بڑھانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

 اس ماہ کے آغاز میں یوٹیوب پر ویڈیوز کے آغاز سے قبل 5 اشتہارات بھی دکھائے گئے تھے جن میں صارفین کیلیے اِسکپ (نظر انداز) کرنے کا آپشن بھی موجود نہ تھا۔

خبر رساں ادارے کے مطابق یہ چیز صرف چند صارفین کے ساتھ ٹیسٹ کے طور پر استعمال کی گئی تھی، جسے گوگل نے جلد ہی انٹرنیٹ پر تنقید سے بچنے کے لیے بند کردیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.