منگل 14؍شعبان المعظم 1444ھ7؍مارچ 2023ء

یوٹیوبر نے فزکس کا 20 سال پرانا سوال حل کرکے ریچھ کی رنگت بتا دی

طبیعیات (فرکس) میں صرف مادے ، توانائی اور ان کے باہمی ربط کا مطالعہ ہی نہیں کیا جاتا بلکہ یہ آپ کو رنگت جاننے میں بھی مدد دے سکتا ہے۔ ایک یوٹیوبر نے فزکس کے بنیادی اصولوں کی مدد سے 20 سال سے پوچھا جانے والا سوال حل کرلیا۔

مذکورہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک وائٹ بورڈ پر سوال لکھا ہوتا ہے کہ اگر ایک ریچھ 10 میٹر کی بلندی سے 2√ سیکنڈ میں گرتا ہے تو اس کا رنگ کیا ہوگا۔

سوشل میڈیا کے کئی صارفین کے مطابق یہ سوال حل نہیں ہوسکتا جب کہ کئی نے تکے بھی لگائے، جو کہ غلط ثابت ہوئے۔

تاہم اس یوٹیوبر نے اس سوال کو نہ صرف حل کرنے کی کوشش کی بلکہ ریچھ کا رنگ بھی بتا دیا۔

نکھل آئنند فاس سوال کو فزکس کے بنیادی اصولوں کے مطابق اس سوال کو حل کرکے g=10m/s^2 جواب نکالتے ہیں، جو کہ تقریباً زمین کی کشش ثقل کی ویلو کے برابر ہے۔

ان کے مطابق کشش ثقل کی ویلو زمین کے قطبین پر محسوس ہونے والی کشش ثقل کی قوت کے برابر ہے، اس لیے ریچھ بلاشبہ ایک قطبی ریچھ ہے۔ اس لیے ریچھ کا رنگ سفید ہو گا۔

مذکورہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے 11 لاکھ 60 ہزار سے زائد بار دیکھی جاچکی ہے۔

کئی سوشل میڈیا صارفین کے مطابق یہ سوال گزشتہ 20 سالوں سے پوچھا جا رہا ہے اور یہ معمہ اب حل ہوگیا۔

ایک اور صارف کے مطابق اس نے 10 برس قبل اس کا صحیح جواب دے دیا تھا، کہ ریچھ لال رنگ کا ہوگا، پھر چاہے قطبی ریچھ ہی کیوں نہ ہو جب وہ 10 میٹر کی بلندی سے گرے گا تو اس کا اتنا خون بہے گا کہ وہ لال رنگ کا ہوجائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.