یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے چینی کی خریداری کیلئے نیا ٹینڈر جاری کر دیا۔
اوپن ٹینڈر 40 ہزار میٹرک ٹن چینی کی خریداری کیلئے جاری کیا گیا ہے۔ ٹینڈر کے تحت لفافہ بند بولیاں 13 اکتوبر کو طلب کی گئی ہیں، یہ بولیاں (بڈز) اسی روز ہی کھولی جائیں گی۔
یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ چینی کا اسٹاک تقریباً ڈھائی ہزار میٹرک ٹن رہ گیا ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز نے آخری ٹینڈر میں 130روپے فی کلو کے حساب سے چینی خریدی تھی۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.