یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن (یو ایس سی) نے مقامی چینی خریدنے کا عمل دوبارہ شروع کردیا ہے۔
یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن اسلام آباد نے مقامی سطح پر 50 ہزار میٹرک ٹن چینی خریدنے کےلیے ٹینڈر جاری کردیا ہے۔
یو ایس سی نے ٹینڈر کے ذریعے شوگر ملز اور فرمز سے 16 مارچ تک لفافہ بند بولیاں طلب کی ہیں۔
یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے اعلان کے مطابق چینی کی خریداری کے لیے بولیاں 16 مارچ ہی کو کھولی جائیں گی۔
یو ایس سی کے مطابق چینی کی خریداری ایکس مل ریٹ اور فوری ادائیگی پر کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز نے درآمدی چینی کے باعث مقامی سطح پر خریداری کا عمل روکا تھا۔
ذرائع کے مطابق یو ایس سی نے آخری بار مقامی چینی جولائی 2016ء میں خریدی تھی۔
یو ایس سی نے آخری ٹینڈر کے تحت مقامی سطح پر 40 ہزار میٹرک ٹن چینی 90 روپے فی کلو کے حساب سے خریدی تھی۔
Comments are closed.