یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے 441 ملازمین برطرف کردیے، یہ ملازمین بحالی ایکٹ دو ہزار دس کے تحت بحال ہوئے تھے۔
بحالی ایکٹ دو ہزار دس کے خلاف سپریم کورٹ نے پچھلے ماہ 17 اگست کو فیصلہ دیا تھا۔
یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے مطابق برطرف ملازمین سے تنخواہ اور الاؤنسز کے علاوہ دیگر مالیاتی فوائد واپس لیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ کچھ روز پہلے سوئی گیس کا ادارہ سپریم کورٹ کے حکم پر دو ہزار افراد کو نوکری سے نکال چکا ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.