یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز کی اشیاء پھر مہنگی ہوگئیں۔ گھی کی قیمت میں 96 روپے فی کلو اور کوکنگ آئل کی قیمت میں 97 روپے فی لیٹر اضافہ ہوگیا۔
اس کے علاوہ کسٹرڈ، کھیر سمیت مختلف سویٹ ڈش کے چھوٹے ڈبے دس روپے تک مہنگے کردیئے گئے جبکہ صابن، ٹی مکس، فلور کلینر کی قیمتیں بھی بڑھا دی گئی ہیں۔
یوٹیلیٹی اسٹور حکام کے مطابق مختلف کمپنیوں سے جن نرخوں پر چیزیں خریدتے ہیں اُسی قیمت پر فروخت کرتے ہیں، وزیراعظم ریلیف پیکیج کے تحت برانڈز پر نئی قیمتوں کا اطلاق نہیں ہوگا۔
Comments are closed.