best hookup subredduts gay hookup places in gloucester county nj hookup Longmeadow whatsapp groups for hookups burley bike hookup free hookup sites usa

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

یوٹیلیٹی اسٹورز پر رعایتی پیکیج، شناختی کارڈ لانے کی شرط ختم

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے رعایتی پیکیج سے مستفید ہونے کے لیے اب شناختی کارڈ لانے کی شرط ختم کردی۔ 

اس حوالے سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق صارف کسی بھی یوٹیلیٹی اسٹور پر موبائل فون اور شناختی کارڈ کے ذریعے رجسٹریشن کروائیں۔

اس میں کہا گیا کہ صارف کو بذریعہ ایس ایم ایس موبائل فون پر او ٹی پی موصول ہوگا، یہ رجسٹریشن صرف سبسڈائزڈ اشیاء کے حصول کے لیے ہے۔ 

وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر یوٹیلٹی اسٹورز پر آٹا سستا کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

اعلامیہ میں بتایا گیا کہ اشیاء کی خریداری بغیر رجسٹریشن بھی کی جاسکتی ہے، یہ پیکج پورے پاکستان میں کامیابی سے چل رہا ہے۔

اس میں بتایا گیا کہ کچھ دن قبل سیلولر کمپنی کی تکنیکی خرابی کے باعث کسٹمرز کو دشواری کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم اب اس تکنیکی خرابی کو فوری طور پر دور کردیا گیا ہے۔ 

اعلامیے میں کہا گیا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے تمام اسٹورز پر وفاقی حکومت کی سبسڈی جاری ہے۔

اس میں یہ بھی بتایا گیا کہ وزیرِاعظم کی ہدایات پر یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی 70 روپے فی کلودستیاب ہے، آٹے کا 10 کلو کا تھیلا 400 روپے میں دستیاب ہے، گھی پر 100 روپے فی کلو کی سبسڈی دی جارہی ہے، دالوں اور چاول کی قیمتوں پر بھی 20 سے 30 فیصد ڈسکاؤنٹ دیا جارہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.