یوٹیلیٹی اسٹورز پر بیشتر بنیادی اشیاء اوپن مارکیٹ سے بھی مہنگی ملنے لگیں۔
ادارہ شماریات اسلام آباد نے یوٹیلیٹی اسٹورز اور اوپن مارکیٹ میں اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کے اعداد و شمار جاری کردیے۔
رپورٹ کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر فی کلو چینی اوپن مارکیٹ سے 19 اعشاریہ 72 روپے مہنگی مل رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر عام صارفین کے لیے فی کلو چینی کی قیمت 155روپے ہے جو کہ اوپن مارکیٹ میں 135 اعشاریہ 28 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر 20 کلو آٹا اوپن مارکیٹ سے 19 اعشاریہ 66 روپے مہنگا ہوگیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر عام صارفین کےلیے 20 کلو آٹا 2 ہزار 840 روپے کا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں یہ قیمت 2 ہزار 820 روپے ہے۔
Comments are closed.