coyote hookup what is hud hookup app denver hookup airbnb gay byu hookups connect roku straight to internet not wifi without ethernet hookup 2010 free hookup apps

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

یوٹیلٹی اسٹورز پر آٹا 950 سے 800 روپے کرنے کا فیصلہ

یوٹیلٹی اسٹورز پر بیس کلو آٹے کی قیمت 950 روپے سے کم کر کے 800 روپے کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا جبکہ چینی کی قیمت 85 روپے فی کلو سے کم کر کے 70 روپے کلو کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

اسلام آباد میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس میں ویجی ٹیبل گھی پر 180 روپے فی کلو سبسڈی دینے کی بھی منظوری دی گئی جبکہ ملکی طلب کے مطابق تیس لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی بھی اجازت دے دی گئی۔

ای سی سی کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیے کے مطابق آٹے اور چینی کی قیمتوں پر نظرثانی کی سمری منظور کی گئی۔ آٹے کے 20 کلو کے تھیلےکی قیمت 950 روپے سے کم کر کے 800 روپے اور چینی کی قیمت 85 روپے سے کم کر کے 70 روپے فی کلو کرنے کی منظوری دی گئی۔

اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم ریلیف پیکیج کی مئی،جون تک توسیع کی منظوری اور رمضان ریلیف پیکیج کے تحت یوٹیلٹی اسٹورز پر اشیائے ضروریہ کی فروخت جاری رکھنے کی اجازت بھی دی گئی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں چینی کا ذخیرہ اور قیمت مستحکم رکھنے کیلئے اس کی برآمد پر پابندی لگا دی۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں چینی کا ذخیرہ اور قیمت مستحکم رکھنے کے لیے چینی کی برآمد پر پابندی لگادی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.