بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

یوٹرن کا مطلب ہوتا ہے پارٹی سربراہ جو بھی فیصلہ کرے اس میں عاجزی ہونی چاہیے، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ یوٹرن کا مطلب ہوتا ہے پارٹی سربراہ جو بھی فیصلہ کرے اس میں عاجزی ہونی چاہیے، عقل کُل کوئی نہیں ہوتا، جو فیصلے کرتے ہیں اس میں عاجزی ہونی چاہیے، غلطی ہوجائے تو صلاحیت ہونی چاہیے کہ اسے درست کرو، یوٹرن عقل مند لیڈر کی کوالٹی ہوتی ہے، اصل میں جیتنا ہوتا ہے۔

درخواست کے متن میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی رہنماؤں کے خطاب کو روکے۔

 عمران خان نے سوشل میڈیا پر سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سے کبھی لڑائی کی ہے نہ لڑائی چاہتا ہوں، میں فوج سے کیوں لڑوں گا میں تو چاہوں گا فوج مزید مضبوط ہو۔

 پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ ہماری حکومت ہٹا کر ان لوگوں کو لائے ہیں تو ملبہ اسٹیبلشمنٹ پر گر رہا ہے، ہمارے پولنگ ایجنٹس کو پیسوں کی پیشکش کی گئی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ مخالفین نے ہمارے پولنگ ایجنٹس کو خریدنے کی کوشش کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مخالفین نے اضافی بیلٹ پیپر چھپوائے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.