دُنیائے فٹبال کے اسٹار کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کی اٹالین کلب یووینٹس چھوڑنے کی خبریں منظر عام پر آنے کے بعد انہیں اب انگلش پریمیئر لیگ کے نامور کلب مانچسٹر سٹی سے کھیلنے کی پیشکش ہوئی ہے۔
36 سالہ رونالڈو کی یووینٹس سے جانے کی خبریں پچھلے کئی ہفتوں سے گردش میں ہیں۔
اُن کا یووینٹس سے معاہدہ اگلے برس موسم گرما تک ہے، میڈیا رپورٹ کے مطابق رونالڈو کے ایجنٹ ایسے کلب کی تلاش میں ہیں جو رونالڈو کو اچھی رقم اور اُن کے ٹرانسفر کی مد میں تقریباً 30 ملین ڈالر یووینٹس کو ادا کرسکے۔
انگلش کلب مانچسٹر سٹی نے حال ہی میں ایسٹن ولا کے جیک گریلیش کو تقریباً 137 ملین ڈالر کے عوض سائن کیا ہے۔
مانچسٹر سٹی کی انتظامیہ ٹوٹنہم ہاٹسپر سے کھیلنے والے انگلش فٹ بال ٹیم کے کپتان ہیری کین کو بھی اپنے کلب میں لینے کی خواہشمند تھی لیکن کین نے انکار کردیا۔
Comments are closed.