اتوار17؍ربیع الثانی 1444ھ 13؍نومبر 2022ء

یونیفارم پالیسی کے تحت ایم ڈی کیٹ کا انعقاد ہوا: نوشاد شیخ

صدر پاکستان میڈیکل کمیشن ڈاکٹر نوشاد شیخ کا کہنا ہے کہ آج یونیفارم پالیسی کے تحت ایم ڈی کیٹ کا انعقاد کیا گیا۔

ڈاکٹر نوشاد شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں 2 لاکھ سے زائد طلبا و طالبات نے ٹیسٹ میں حصّہ لیا۔

اُنہوں نے کہا کہ چند ایک کے علاوہ کسی سینٹر پر کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی۔

ڈاکٹر نوشاد شیخ نے یہ بھی بتایا ہے کہ امیدوار نتائج رات 9 بجے کے بعد پی ایم سی کی ویب سائٹ پر دیکھ سکیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.