بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

یونان کے مندر سے 2500 برس پرانا بیل کا مجسمہ دریافت

یونان کے مندر سے 2500 برس پرانا بیل کا مجسمہ دریافت

بیل کا مجسمہ

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشن

اس چھوٹے سے مجسمے کے بارے میں خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اسے دیوتا زیؤس کے سامنے پیش کیا گیا ہو گا

ایک پیتل کے بیل کے بارے میں یہ خیال ظاہر کیا گیا ہے کہ وہ کم از کم 2500 سال پرانا ہے۔ یہ یونان میں اولمپیا کے قدیم مقام کے قریب موسلا دھار بارشوں کے بعد سامنے آیا ہے۔

اس مجسمے پر جلے ہوئے نشانات سے پتہ چلتا ہے کہ شاید یہ دیوتا زیؤس کو پیش کی جانے والی ہزاروں چیزوں میں سے ایک ہے۔

یونان کی وزارت ثقافت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اس چھوٹی سی چیز کی دریافت ماہرین آثارِ قدیمہ نے یونان میں ایک مندر کے قریب کی۔

ماہرین نے اس بیل کے ایک سینگھ کو دیکھا جو مٹی سے باہر نکلا ہوا تھا، جس کے بعد اسے فوری طور پر لیبارٹری میں معائنے کے لیے بھیج دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے

جمعے کو وزارت ثقافت کا بیان سامنے آیا کہ گذشتہ ماہ ملنے والے مجسمے کی ابتدائی طور پر جانچ کرنے سے پتہ چلا ہے کہ یہ مجسمہ 1050 سے 700 قبل مسیح کا ہے۔

بیل کا مجسمہ

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشن

جانوروں جن میں بیل بھی شامل ہے کہ بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس دور میں اہمیت کی وجہ سے ان کی عبادت کی جاتی تھی

انسانی بقا میں جانوروں کی اہمیت کے پیشِ نظر اس دور میں جانوروں، جن میں بیل اور گھوڑے بھی شامل ہیں، کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ ان کی پوجا کی جاتی تھی۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ دوسرے جانوروں اور انسانوں کے مجسمے کی طرح زیوئس کے مندر کے پاس سے دریافت ہونے والے بیل کے مجسمے کے بارے میں بھی یہی خیال کیا جا رہا ہے کہ اسے قربانی کے لیے پیش کیا گیا ہو گا۔ اس کی وضاحت اس پر موجود جلنے کے نشانوں سے ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ یونان میں اولمپیا کا یہ مقام قدیم اولمپکس گیمز کی جائے پیدائش ہے۔

BBCUrdu.com بشکریہ
You might also like

Comments are closed.