جمعرات 6؍صفر المظفر 1445ھ24؍اگست 2023ء

یونان کے جنگلات میں آگ بے قابو، 18 افراد ہلاک

یونان کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ہوگئی، آگ کی وجہ سے 18 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ آگ سے متاثرہ علاقوں سے لاشیں ملی ہیں، سانحے کا شکار افراد ممکنہ طور پر نقل مکانی کرنے والے لوگ تھے۔

حکام کا مزید کہنا ہے کہ تمام افراد کی لاشیں ترکیہ کے سرحدی علاقے سے برآمد ہوئیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق آگ سے متاثرہ علاقوں سے لوگوں کا انخلا جاری ہے جبکہ آگ کے باعث متعدد مکانات اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.