وزیراعظم شہباز شریف نے یونان میں کشتی ڈوبنے کے حادثے میں پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کے افسوسناک واقعے کی تحقیقات کے لیے 4 رکنی اعلیٰ سطح کی کمیٹی بنادی۔
لاہور سے موصولہ اطلاع کے مطابق نیشنل پولیس بیورو کے ڈائریکٹر جنرل احسان صادق کمیٹی کے چیئرمین مقرر کیے گئے ہیں۔
وزارت خارجہ کے ایڈیشنل سیکریٹری افریقی امور جاوید احمد عمرانی، آزادجموں و کشمیر پونچھ ریجن کے ڈی آئی جی سردار ظہیر احمد اور وزارت داخلہ کے جوائنٹ سیکریٹری ایف آئی اے فیصل نصیر کمیٹی کے رکن ہونگے۔
کمیٹی یونان میں کشتی ڈوبنے کے تمام حقائق جمع کرے گی، انسانی اسمگلنگ کے پہلو کی تحقیق ہوگی اور ذمہ داروں کا تعین کیاجائے گا۔
Comments are closed.