فیصل آباد میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کشتی حادثے میں لاپتہ ہونے والے 2 نوجوانوں کے اہلِ خانہ سے رابطہ کیا ہے۔
ایف آئی اے کے ذرائع کے مطابق متاثرہ خاندانوں سے بیرونِ ملک بھجوانے والے ایجنٹس کی معلومات لی گئی ہیں۔
ایف آئی اے کے ذرائع نے بتایا ہے کہ دونوں لاپتہ نوجوانوں کے والدین کے ڈی این اے کے نمونے بھی حاصل کر لیے گئے ہیں۔
ایف آئی اے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ان لاپتہ نوجوانوں کی شناخت کے لیے ڈی این اے کے نمونے بھجوائے جا رہے ہیں۔
ایف آئی اے کے ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ جڑانوالہ کے چک 65 ر ب کا رحمٰن علی اور شیریں والا کا نجیب کشتی حادثے میں لاپتہ ہوئے ہیں۔
Comments are closed.