یونان کشتی حادثے کو 6 دن گزر گئے، لاپتا افراد کے زندہ بچ جانے کی امیدیں دم توڑنے لگیں۔
جائے حادثہ سے مزید 2 افراد کی لاشیں ملنے کے بعد ہلاک افراد کی تعداد 80 ہوگئی ہے۔
دوسری طرف وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پنجاب کی گلیوں سے یونان کے سمندروں تک انسانی جانوں سے کھیل کر کر پیسا کمانے والے نیٹ ورک کا پتا چلا لیا۔
لیبیا میں مقیم پاکستانی اپنے 3 بھائیوں سے مل کر نیٹ ورک چلاتا ہے، ایک بھائی یورپ بھیجنے کےلیے پاکستان میں کلائنٹ پکڑتا ہے۔
دو بھائی لیبیا سے آگے لوگوں کو بھیجنے میں معاونت کرتے ہیں جبکہ اس کام میں گجرات کا ایک جیولر بھی گروہ کا حصہ ہے۔
Comments are closed.