یونان کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے 15 پاکستانیوں کی شناخت ہوگئی ہے، یونانی حکام نے میتوں کی شناخت کی تصدیق کردی۔
پاکستان سفارت خانے کے مطابق جن افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے ان کا تعلق گجرات، منڈی بہاؤالدین، گوجرانوالہ، شیخوپورہ، وہاڑی، راولپنڈی اور آزاد کشمیر کے ضلع میرپور سے تھا۔
پاکستانی سفارت خانے نے جاں بحق پاکستانیوں کی تفصیلات شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ گجرات کے عبدالواحد، سفیان عباس، محمد طاہر، شہباز احمد کی میت کی شناخت ہوئی ہے۔
سفارت خانے کے مطابق گجرات سے تعلق رکھنے والے عدنان، معاذ صدیق، شہباز احمد کی میت کی شناخت کی تصدیق ہوئی ہے۔
پاکستانی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ گوجرانوالہ کے ارسلان علی، ناصر علی، انعام علی، ابوبکر عارف کی میت کی شناخت ہوگئی ہے۔
شیخوپورہ کے خاور، راولپنڈی کے ثاقب، میرپور آزاد کشمیر کے یوسف کی میت کی شناخت کرلی گئی ہے، وہاڑی کے محمد نعیم، منڈی بہاؤالدین کے علی اعجاز کی میت کی شناخت ہوگئی ہے۔
پاکستانی سفارتخانے نے مزید بتایا کہ میتوں کی جلد پاکستان واپسی کیلئے یونانی و دیگر حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں۔
واضح رہے کہ گذشتہ ماہ غیر قانونی طور پر یورپ جانے والے 350 پاکستانیوں کی کشتی یونان کے ساحل کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی تھی۔
Comments are closed.