پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے یونان کشتی حادثے کو انسانی المیہ قرار دے دیا۔
ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں نواز شریف نے کہا کہ سیکڑوں انسانوں کی موت کا سبب بننے والے افراد، ایجنٹوں اور کمپنیوں کا کڑا محاسبہ کرنے کیلئے حکومت کو ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے۔
نواز شریف نے مزید کہا کہ میتوں کو جلد از جلد پاکستان لانے کے انتظامات کیے جائیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے یونان میں تارکینِ وطن کی کشتی ڈوبنے کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں خواتین اور بچوں سمیت 700 سے زائد افراد سوار تھے۔
یونان میں پیش آئے اس کشتی حادثے میں آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے 135 افراد سمیت 298 پاکستانی جاں بحق ہوئے ہیں۔
Comments are closed.