یونان کشتی حادثے میں اب تک کوٹلی کے لاپتا 166 نوجوانوں کی تصدیق ہوگئی۔
ڈی آئی جی میرپور خالد محمود چوہان کا کہنا ہے کہ لاپتا مزید 88 نوجوانوں کے والدین نے رابطہ کیا ہے، 50 دیگر لاپتا نوجوانوں کا ڈیٹا علاقائی سطح پر لوگوں کی مدد سے جمع کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یونان میں لاپتا نوجوانوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے، لاپتا نوجوانوں میں سے کچھ ابھی یونان کی جیل میں اور کچھ تفتیش کے مراحل میں ہیں۔
واضح رہے کہ 14 جون کو غیرقانونی طریقے سے یورپ جانے کے خواہشمند تارکین وطن کی کشتی یونان کے ساحل کے قریب ڈوب گئی تھی، جس میں ابتدائی طور پر 78 افراد ہلاک ہوئے تھے اور بعد ازاں 4 مزید لاشیں نکالی گئی تھیں۔
Comments are closed.