اتوار 28؍ذیقعد 1444ھ18؍جون 2023ء

یونان کشتی حادثہ، لوگوں کو بیرون ملک بھجوانے والا مرکزی کردار گرفتار، ایف آئی اے

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے یونان میں کشتی ڈوبنے کے معاملے میں لاکھوں روپے کے عوض لوگوں کو بیرون ملک بھجوانے والے مرکزی کردار طلحہ شاہ زیب گرفتار کرلیا۔

 24 سالہ ملزم طلحہ شاہ زیب کو شیخوپورہ سے گرفتار کیا گیا، ملزم کے ماں باپ اٹلی میں مقیم ہیں۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم طلحہ شاہ زیب کو انسپکٹر ملک وقار اعوان کی قیادت میں ٹیم نے گرفتار کیا، اس کا نام ایف آئی اے کی ہیومن ٹریفکر کی سیریل نمبر 6 میں درج ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے فاروق آباد کے رہائشی زاہد اکبر سے بیرون ملک بھجوانے کےلیے 65 لاکھ روپے وصول کیے، گرفتار ملزم شاہ زیب نے بتایا کہ زاہد اکبر کو لیبیا میں مقیم اپنے ماموں کے پاس بھجوایا تھا۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ طلحہ شاہ زیب کے والدین کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی، ایف آئی اے گوجرانوالہ زون اب تک چھ سب ایجنٹوں کو گرفتار کرچکی ہے جبکہ اس واقعہ کا بڑا ملزم آصف سنیارا پہلے ہی ایک مقدمے میں جیل میں ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.