یونان کشتی حادثے میں زندہ بچ جانے والا خوش قسمت پاکستانی واپس گھر پہنچ گیا۔
28 سالہ عثمان صدیق محکمہ پولیس میں سپاہی ہے، 4 دوستوں کے ساتھ اٹلی جانا چاہتا تھا۔
عثمان صدیق نامی اس خوش قسمت پاکستانی کا تعلق گجرات کے علاقے کالیکی سے ہے۔
عثمان صدیق نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ بدقسمت کشتی میں 700 افراد سوار تھے، جن میں 350 پاکستانی تھے۔
انہوں نے کہا کہ حادثے سے پہلے ایک ہیلی کاپٹر بھی آیا اور تصاویر لینے کے بعد چلا گیا تھا۔
Comments are closed.