اتوار 28؍ذیقعد 1444ھ18؍جون 2023ء

یونان کشتی حادثہ، آزاد کشمیر حکومت کا آج یومِ سوگ کا اعلان

یونان کشتی حادثے پر آزاد کشمیر حکومت نے آج یومِ سوگ کا اعلان کر دیا۔

اس حوالے سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق آج آزاد کشمیر میں پرچم سرنگوں رہے گا۔

واضح رہے کہ یونان میں ڈوبنے والی کشتی میں سوار کوٹلی آزاد کشمیر کے تقریباً 50 افراد کا اب تک کچھ پتہ نہیں چل سکا ہے۔

لاپتا ہونے والوں میں سیالکوٹ کے 27 سالہ کاشف بٹ کے والد کا کہنا ہے کہ ایجنٹ کو ہوائی جہاز کے ذریعے اٹلی جانے کیلئے 23 لاکھ روپے ادا کیے تھے۔

یاد رہے کہ 14 جون کو یونان میں تارکینِ وطن کی کشتی ڈوبنے سے 79 مسافر جاں بحق ہو گئے تھے جبکہ 104 کو زندہ نکال لیا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.