لاہور کے تاریخی مزار اقبال پر یوم پاکستان کے موقع پر گارڈز تبدیلی کی پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں پاک فضائیہ کے دستے نے اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔
لاہور کے مزار اقبال پر ہونے والی گارڈز تبدیلی کی تقریب میں ایئر وائس مارشل زبیر حسن خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
پاک فضائیہ کے خصوصی دستے نے اعزازی گارڈز کی ذمہ داری سنبھال لی، مہمان خصوصی زبیر حسن خان نے پریڈ کا معائنہ کیا۔
مہمان خصوصی نے مزار اقبال پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلم بند کیے۔
Comments are closed.