ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل اظہر وقاص نے یوم علیؓ کے مرکزی جلوس کے حوالے سے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور حکم دیا کہ ضابطہ اخلاق کی پاسداری کو یقینی بنایا جائے۔
سندھ رینجرز کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل اظہر وقاص نے 21 رمضان المبارک یوم علیؓ کے موقع پر امام بارگاہوں اور مرکزی جلوس کے راستوں کا دورہ کیا۔
ڈی جی رینجرز نے ضابطہ اخلاق کی پاسداری یقینی بنانے اور کسی بھی قسم کی شر انگیزی پھیلانے والے عناصر پر کڑی نظر رکھنے کا حکم دیا۔
سندھ رینجرز کی جانب سے جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری کے لیے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
داخلی و خارجی راستوں پر کڑی نگرانی اور مشکوک افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کے بعد شہر میں داخل ہونے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
اس کے علاوہ شہر کی اہم شاہراہوں پر گشت اور اسنیپ چیکنگ کا عمل بھی تیز کردیا گیا ہے۔
Comments are closed.