بدھ 19؍صفر المظفر 1445ھ6؍ستمبر 2023ء

یوم دفاع و شہدا پاکستان آج ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

ملک بھر میں یوم دفاع و شہدا پاکستان آج ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، سروسز چیف اور افواجِ پاکستان نے یومِ دفاع پر شہدا اور ان کے لواحقین کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ چھ ستمبر 1965 کے معرکے نے ثابت کیا کہ غیور قوم اپنی سرحدوں کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چھ ستمبر کو مادرِ وطن کے ہزاروں بیٹوں نے جانوں کا نذرانہ پیش کر کے پاک سرزمین کا دفاع ناقابلِ تسخیر بنایا، آج پوری قوم اُن کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق ہم بطور قوم جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے تمام شہدا کی قربانیوں کے مقروض ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج ہر طرح کے اندرونی و بیرونی خطرات کے خلاف دفاع وطن کے لیے پرعزم ہیں، پاکستان کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.