قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے یومِ خواتین کے موقع پر اہلیہ اور 5 بیٹیوں کے ہمراہ ’فیملی فوٹو‘ شیئر کی ہے۔
شاہد آفریدی نے ٹوئٹر پر یومِ خواتین کی مناسبت سے ایک ٹوئٹ شیئر کیا جس میں اہلیہ و بیٹیوں کے ہمراہ اپنی ایک تصویر جاری کی۔
انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ ’خواتین کائنات کی پرورش کرنے والی طاقت ہیں، وہ اسے زندہ، زیادہ رنگین اور متاثر کن بناتی ہیں۔‘
شاہد آفریدی نے کہا کہ 5 شاندار لڑکیوں کا باپ ہونے کے ناطے میں فخر سے کہہ سکتا ہوں کہ خواتین میں دنیا کو بدلنے کی طاقت ہے، آئیے اس دن کو روزانہ منائیں اور ان کا ساتھ دیں، یوم خواتین مبارک!
یاد رہے کہ شاہد آفریدی کی پانچ بیٹیاں ہیں جن کے نام اقصی، اجوہ، انشاء ، اسمارہ اور عروہ ہیں۔
ہر سال 8 مارچ کو پوری دنیا میں عورتوں کا عالمی دن منایا جاتا ہے اور عورت مارچ کے تحت پاکستان بھر میں عورتیں اپنے حقوق کے لیے جلسے اور جلوس منعقد کرتی ہیں۔
خواتین دنیا کی کل آبادی کا تقریباََ نصف حِصّہ ہیں گویا تقریباً 8ارب کی آبادی میں 4ارب خواتین ہیں۔
Comments are closed.