منگل یکم ؍رجب المرجب 1444ھ24؍جنوری2023ء

یوم جمہوریہ کی تقریب کے مہمانِ خصوصی مصری صدر فتح السیسی کی نئی دہلی آمد

مصر کے صدر عبدالفتح السیسی نئی دہلی پہنچ گئے، وہ بھارت کے 74ویں یوم جمہوریہ کی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کریں گے۔

مصری صدر کا دورہ 27 جنوری تک جاری رہے گا، ان کے ہمراہ 5 وزرا اور سینئر حکومتی افسران بھی ہیں۔

یہ پہلا موقع ہے کہ بھارت کے یوم جمہوریہ پر مصر کے صدر کو بطور مہمانِ خصوصی مدعو کیا گیا ہے۔

رواں برس بھارت اور مصر کے سفارتی تعلقات کو 75 سال مکمل ہوجائیں گے۔

بھارتی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق کل راشٹرپتی بھون (صدارتی محل) میں صدر فتح السیسی کا استقبال کیا جائے گا۔

دورے میں صدر السیسی بھارتی ہم منصب دروپدی مرمو، وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر خارجہ جےشنکر سے ملاقات کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.